زرداری صاحب خفیہ ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں. خواجہ سعد رفیق

حافظ حسن

07 نومبر 2017

 احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اپنے پاؤں جمارہی ہے لیکن اس کے پاؤں جمنے نہیں دیے جارہے، نوازشریف کے ساتھ پہلی بار ایسا نہیں ہورہا بلکہ اس سے آگے کے مرحلے بھی پاکستانی قوم کو حفظ ہوچکے ہیں اور عوام کو معلوم ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنانا چاہتا تاہم زرداری صاحب نامعلوم اور خفیہ ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

آف شور کمپنیوں سے متعلق نئے انکشافات پر مشتمل پیراڈائز لیکس کے بارے میں سعد رفیق نے کہا کہ مجھے نہیں پتا ان لیکس میں کیا سچ ہے اور جھوٹ کیا ہے، تاہم زیادہ تر ان لیکس میں جھوٹ ہی ہوتا ہے۔

Copyright © 2017 SURKH FEETA All Rights Reserved. Powered by Cyan Business Solutions