افغانستان میں پاکستانی سفارتی اہلکار کو قتل کر دیا گیا.

حافظ حسن

07 نومبر 2017

 افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نیئر کو صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں اُس وقت گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب وہ نمازمغرب کی ادائیگی کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ رانا نیئر اقبال قونصل خانے میں ویزہ سیکشن میں کام کر تے تھے جب کہ ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سفارتی اہلکار کے قتل کی شدید مذمت کی اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کی حکومت سے اپنے سفارتی اہلکاروں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے جلال آباد میں پاکستانی سفارتکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت سے سفارتی عملے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Copyright © 2017 SURKH FEETA All Rights Reserved. Powered by Cyan Business Solutions